اسلام کو نفرت پھیلانے والوں کے ہاتھوں ہائی جیک ہونے سے بچانے کے لئے انڈونیشیا کی ’نہضہ العلماء‘ نامی تنظیم نے’سائبر آرمی‘ کو میدان عمل میں اتار دیا ہے جس کا مقصد انتہا پسند داعش کے سخت نظریات اور اسلام کی سخت
تشریحات کا جواب دینا ہے۔
’سائبر آرمی‘ پرعزم ہے کہ وہ اسلام کے اعتدال پسندانہ نظریات کے ذریعہ جہادی نظریات کا زہریلا اثر ختم کردے گی۔
یہ ’آرمی‘ انٹرنیٹ کے ذریعے داعش کے جارحانہ میڈیا پراپیگنڈے کا جواب دینے میں مصروف ہو گئی ہے۔